اس سے پہلے کہ يہ دنيا مجھے رسوا کر دے
تو ميرے جسم ميري روح کو اچھا کر دے
کس قدر ٹوٹ رہي ہے ميري وحدت مجھ سے
اے ميري وحدتوں والے مجھے يکجا کر دے
يہ جو حالت ہے ميري ميں نے بنائ ہے مگر
جيسا تو چاہتا ہے اب مجھے ويسا کر دے
ميرے ہر فيصلے ميں تيري رضا شامل ہو
جو تيرا حکم ہو وہ ميرا ارادہ کر دے
مجھ کو وہ علم سکھا جس سے اجالے پھيلے
مجھ کو وہ اسم پڑھا جو مجھے ذندہ کر دے
ضائع ہونے سے بچا لے ميرے محبوب مجھے
يہ نہ ہو وقت مجھے کھيل تماشا کر دے
ميں مسافر ہوں سو رستے مجھے راس آ? ہيں
ميري منزل کو ميرے واسطے رستہ کر دے
ميري آواز تيري حمد سے لبريز رھے
بزم کونين ميں جاري ميرا نغمہ کر دے
اس سے پہلے کہ يہ دنيا مجھے رسوا کر دے
تو ميرے جسم ميري روح کو اچھا کر دے
No comments:
Post a Comment