بہت مُدت سے ایسا ہے
کہ تم خاموش رہتے ہو
کوئی گہرا ہے غم شاید
جسے چُپ چاپ سہتے ہو
یونہی چلتے ہوئےتنہا
کوئی غمگین سا نغمہ
تم اکثر گُنگناتے ہو
دورانِ گفتگو یونہی
ملیں نظروں سے جب نظریں
تو باتیں بھول جاتے ہو
کسی گُم سُم سی حالت میں
یا پھر بارش کے موسم میں
فقط اتنا ہی کہتے ہو
اُداسی بے وجہ سی ہے
بہت بوجھل طبیعت ہے
بھلا سچ کیوں نہیں کہتے؟
تمہیں بھی مجھ سے محبت ہے
کہ تم خاموش رہتے ہو
کوئی گہرا ہے غم شاید
جسے چُپ چاپ سہتے ہو
یونہی چلتے ہوئےتنہا
کوئی غمگین سا نغمہ
تم اکثر گُنگناتے ہو
دورانِ گفتگو یونہی
ملیں نظروں سے جب نظریں
تو باتیں بھول جاتے ہو
کسی گُم سُم سی حالت میں
یا پھر بارش کے موسم میں
فقط اتنا ہی کہتے ہو
اُداسی بے وجہ سی ہے
بہت بوجھل طبیعت ہے
بھلا سچ کیوں نہیں کہتے؟
تمہیں بھی مجھ سے محبت ہے
No comments:
Post a Comment