Thursday, March 21, 2013

Aye Chaand usse kehna


اَئے چاند اُسے کہنا
وہ جو دُور بہت دُور بستا ہے
اُسے کوئی یاد کرتا ہے
اور بے حساب کرتا ہے
اُسے کہنا
جب وہ کسی اور کے سنگ ہنستا ہے
تو پھر دُور بہت دُور
کسی کا دل دھڑکتاہے
اور جب وہ اُداس ہوتا ہے
پاس اُس کے نہ کوئی غم شناس ہوتا ہے
تو پھر دُور بہت دُور
کسی کی آنکھوں سے لہو برستا ہے
اَئے چاند اُسے کہنا
جسے وہ چھوڑ آیا ہے
جسے وہ توڑ آیا ہے
وہ آج بھی تیرے آس پاس بستا ہے
تیرے پاس پاس بستا ہے
اَئے چاند اُسے کہنا

No comments:

Post a Comment