Friday, March 22, 2013

Fasle itne barhe hijr mein


فاصلے اتنے بڑھے ہِجر میں، آزار کے ساتھ
اب تو وہ بات بھی کرتے نہیں غمخوار کے ساتھ


اب تو ہم گھر سے نِکلتے ہیں تو رکھ دیتے ہیں
طاق پہ عزتِ سادات بھی، دستار کے ساتھ


اِک تو تم خواب لیے پِھرتے ہو گلیوں گلیوں
اس پہ تکرار بھی کرتے ہو خریدار کے ساتھ


ہم کو اس شہر میں جینے کا سودا ہے جہاں
لوگ معمار کو چُن دیتے ہیں دیوار کے ساتھ


خوف اِتنا ہے تیرے شہر کی گلیوں میں فرازؔ
چاپ سُنتے ہیں تو لگ جاتے ہیں دیوار کے ساتھ

No comments:

Post a Comment