فخر کرتے تھے ہم جن پہ وہ سارے کہاں ہیں؟
وہ وعدے،وہ سب خیر خواہ ہمارے کہاں ہیں؟
جس نے بھی وعدہ کیا،بس اسی کے ہو لئے
اب بتاؤ وہ سب مضبوط سہارے کہاں ہیں؟
سب کچھ کریں گے ہم صرف تمہارے لئے
جن جن کا تھا یہ قول، وہ پیارے کہاں ہیں؟
جو کہتے تھے،دیں گے تمہارا ساتھ ہر دم
امیدوں کے وہی روشن ستارے کہاں ہیں؟
آتے ہی بدل دیں گے ہم تونقشہ وطن کا إ
جو جو دکھانا چاہتے تھے نظارے کہاں ہیں؟
اب حال یہ ہے کہ وہ بیٹھے ہیں سب اُدھرإ
انہیں کیا خبر؟غربت کے مارے کہاں ہیں؟
تم اپنی بات کرتے ہو کہ وعدے کیا ہوئے؟
ان کو تو اپنی نہیں خبر،بے چارے کہاں ہیں
مقصود بیگ جی
No comments:
Post a Comment